تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو تعطیلات کے پہلے ہی دن ویڈیو کال کے ذریعے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں نجی شعبے میں فل ٹائم ملازمت کرتے ہیں اور اس سفر کے لیے کئی ماہ تک بچت کرتے رہے تھے۔

خاتون کے مطابق ہوائی کے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے ان کے شوہر کو ان کے منیجر کی کال موصول ہوئی جس میں انہیں مائیکروسافٹ ٹیمز (Microsoft Teams) پر فوری میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کو معلوم تھا کہ ان کے شوہر پورا ہفتہ تعطیلات پر ہیں اور یہ ان کی چھٹی کا پہلا مکمل دن تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی ان کے شوہر آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے، چند ہی منٹ بعد انہیں ملازمت سے برطرف کیے جانے کی اطلاع دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ملازمتی ویزوں میں بھارتی فراڈ پکڑا گیا، درخواستیں اور ڈگریاں جعلی نکلیں

خاتون نے اس فیصلے کے وقت اور انداز پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا کمپنی یہ فیصلہ ان کی تعطیلات ختم ہونے تک مؤخر نہیں کر سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سفر کے لیے سخت محنت اور طویل عرصے تک بچت کی تھی مگر ایک فون کال نے ان کی خوشیوں کو ماند کر دیا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ردِعمل دیتے ہوئے جوڑے سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’اسی لیے میں چھٹیوں کے دوران دفتر کی کوئی کال یا ای میل نہیں اٹھاتا۔ دفتر میں کچھ بھی ہو جائے میں واپسی پر ہی جانوں گا۔ کوئی نوکری میری چھٹی خراب کرنے کے قابل نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمتوں کے لیے خطرہ ڈیلیوری روبوٹس اب شہریوں کا راستہ بھی روکنے لگے

ایک اور صارف نے کہا کہ اسی لیے اگر آپ اپنی موجودہ ملازمت سے خوش بھی ہوں تب بھی نئی ملازمت کی پیشکشوں پر غور کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ کمپنی ایک لمحے میں آپ کو ایسے فارغ کر دیتی ہے جیسے آپ کبھی اس کا حصہ ہی نہ تھے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اسی لیے میں سمجھ نہیں پاتا کہ لوگ اپنی نوکری کے لیے خود کو کیوں اتنا تھکا دیتے ہیں۔ جب چھٹی ملے تو کام سے دور رہیں اور سکون سے وقت گزاریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اپنے ہی انتخابی حلقے سے شکست کھا گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں لڑیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

علما و مشائخ کا افواج پاکستان اور شہدا کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل حمایت کا اعلان

جیلوں کے گرد مگرمچھوں سے بھری خندقیں، اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کے لیے خوفناک ترین منصوبہ

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون