پاکستانی کرکٹ کو بڑا جھٹکا، آل راؤنڈر محمد نواز پر آئی سی سی نے 3 ماہ کی پابندی لگادی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انسدادِ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران کھلاڑی کے لیے گئے یورین سیمپل میں ممنوعہ مادہ ‘کاربوکسی ٹی ایچ سی’ پائے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

محمد نواز نے اپنی اس سنگین غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کی چارج شیٹ کو قبول کر لیا ہے۔ تاہم، اپنے دفاعی بیان میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ مادہ انہوں نے ٹورنامنٹ یا آفیشل میچز کے دوران استعمال نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس کا مقصد میدان میں اپنی کارکردگی کو غیر قانونی طور پر بہتر بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیے نشہ آور شے کے استعمال کا انکشاف؟ کرکٹر محمد نواز کے خلاف انکوائری کا آغاز

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق، محمد نواز پر عائد کی گئی 3 ماہ کی اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا اور وہ اپنا بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔ تاہم، سزا کے طور پر 7 فروری سے لے کر یکم مئی تک کے عرصے میں ان کی حاصل کردہ تمام کامیابیاں، انفرادی ریکارڈز اور میچز کے نتائج کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp