انیقہ معراج ‘مس ورلڈ’ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انیقہ معراج کو ‘مس ورلڈ پاکستان 2026’ کا تاج پہنایا گیا ہے، جس کے بعد وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جو ‘مس ورلڈ’ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

تاج پوشی کی تقریب لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں ‘مس پاکستان یونیورسل 2022’ ڈاکٹر شفق اختر اور ‘مسٹر پاکستان ورلڈ’ عطا اللہ گجر نے انہیں تاج پہنایا۔

یہ بھی پڑھیں: مس ورلڈ پاکستان کی فائنلسٹ انیسہ شیخ کا سائبر بلنگ کے خلاف بڑا اقدام، قانونی کارروائی کا فیصلہ

مس ورلڈ’ تنظیم نے بھی اپنی ویب سائٹ اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انیقہ معراج 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں ہونے والے ‘مس ورلڈ’ کے 75ویں سالانہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss World (@missworld)

24 سالہ انیقہ معراج کاروباری انتظام اور معاشیات میں تعلیم حاصل کر چکی ہیں اور اس وقت آڈٹ اور اکاؤنٹنگ میں ماسٹرز کی ڈگری کررہی ہیں۔

انیقہ معراج کا کہنا ہے کہ ان کا خواب ریاستی مجاز چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا ہے، جبکہ وہ بچوں کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے 7سال کی عمر میں مجھےمس ورلڈ جیتتے ہوئے دیکھا، پریانکا چوپڑا

اس سے قبل بھی وہ مختلف بین الاقوامی حسن و شخصیت کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں، جن میں ‘مس ارتھ’، ‘مس گلوبل’، ‘مس کاسمو’، ‘مس ایکو انٹرنیشنل’ اور ‘مس آورا انٹرنیشنل’ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوسووو میں ہونے والے ‘فریڈم آف دی ورلڈ’ مقابلے میں وہ چار اعزازات بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

اگرچہ ‘مس ورلڈ’ کے مقابلے میں پاکستان پہلی مرتبہ شریک ہورہا ہے، تاہم اس سے قبل بھی پاکستانی امیدوار عالمی مقابلہ حسن ‘مس یونیورس’ میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں ایریکا رابن اور روما ریاض نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا