پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 18 سے 25 جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کے شدید اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے فلیش فلڈ، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، آندھی اور آسمانی بجلی سے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
شدید مون سون سسٹم فعال
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، جبکہ پیر کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی بالائی علاقوں میں پہنچے گا، جس کے باعث بارشوں کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
🌧️ PMD Issues Weather Advisory for 18–25 July 2026
Widespread rain-wind/thundershowers, with heavy to very heavy rainfall at isolated places, across northern, central and northeastern Pakistan due to strengthening monsoon currents and an approaching westerly wave.#Weather pic.twitter.com/mk77mGIPQU— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) July 17, 2026
کن علاقوں میں زیادہ بارش ہوگی؟
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں شدید اور بعض مقامات پر انتہائی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بے ہنگم آبادی اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ، این ایف سی فارمولے پر نظرثانی کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ
جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی 20 سے 24 جولائی کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقے گرم اور مرطوب رہیں گے، تاہم تھرپارکر، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، دادو اور جیکب آباد میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔
سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے، جبکہ مری، گلیات، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص
20 سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
During the next 24 hours, Isolated rain-wind/thunderstorm is expected over upper catchments of rivers Sutlej, Ravi and Chenab.
⚠️ Flood Outlook:
River flows are expected to increase significantly in all the major rivers due to the expected precipitation from 20th July 2026. pic.twitter.com/oskHTVs4jA— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) July 17, 2026
کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور عمارتوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور اشتہاری بورڈز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
شہریوں اور اداروں کے لیے ہدایات
محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق زرعی سرگرمیاں ترتیب دینے اور مویشیوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہتے ہوئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔












