نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے شیئرز میں کمپنی کی تیسری سہ ماہی کے لیے توقع سے کم مالی پیشگوئی اور ناظرین کے اعدادوشمار کی رپورٹنگ محدود کرنے کے اعلان کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کے شیئرز بعد از اوقات کاروبار میں تقریباً 9 سے 11 فیصد تک گر کر 67.99 ڈالر تک آگئے، جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اسٹریمنگ کمپنی ’نیٹ فلکس‘ نے خواتین فٹبال ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

کمپنی کی دوسری سہ ماہی کے مالی نتائج مجموعی طور پر توقعات کے مطابق رہے، تاہم سرمایہ کاروں نے تیسری سہ ماہی کے کمزور اندازوں اور ناظرین کے دیکھنے کے اوقات سے متعلق معلومات کم جاری کرنے کے فیصلے پر منفی ردعمل دیا۔

مالیاتی ادارے ایل ایس ای جی کے مطابق تجزیہ کاروں نے تیسری سہ ماہی کے لیے 13 ارب ڈالر آمدنی اور فی حصص 84 سینٹ منافع کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ نیٹ فلکس نے جولائی سے ستمبر کے دوران 12.86 ارب ڈالر آمدنی اور فی حصص 82 سینٹ منافع کی توقع ظاہر کی ہے۔

تجزیہ کار پاؤلو پیسکاٹور کے مطابق کمپنی کی نئی پیش گوئی کاروبار میں اچانک کمزوری کی نشاندہی نہیں کرتی بلکہ انتظامیہ کے محتاط انداز اور ترقی کی رفتار کے بتدریج مستحکم ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ نیٹ فلکس کس ملک میں استعمال کیا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس اب تیز رفتار ترقی کے بجائے ایک مستحکم مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جہاں غلطی کی گنجائش پہلے سے کہیں کم ہوگی۔

نیٹ فلکس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ناظرین کے دیکھنے کے اوقات سے متعلق رپورٹیں کم وقفوں سے جاری کرے گا، کیونکہ کمپنی اشتہارات، براہ راست تقریبات اور ویڈیو گیمز جیسے نئے شعبوں کے ذریعے ترقی کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال نیٹ فلکس کے شیئرز اپنی قدر کا تقریباً پانچواں حصہ کھو چکے ہیں، کیونکہ سرمایہ کار کمپنی کی مستقبل کی ترقی کی رفتار کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟