دنیا میں سب سے زیادہ نیٹ فلکس کس ملک میں استعمال کیا جاتا ہے؟

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں ایشیا کی ایک تحقیقی کمپنی کی رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے والا نیٹ فلکس ایشیا بحرالکال کے خطے میں اپنی آمدن 4بلین ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

’میڈیا پارٹنرز ایشیا ‘ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس خطے میں اپنے اخراجات 15فیصد تک بڑھا کر 1.9بلین ڈالر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، اس کے نتیجے میں اس کی آمدنی میں 12فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس کے لیے2023میں ہندوستان اور انڈونیشیا خطے میں سب سے زیادہ تیزرفتار ترقی کرنے والے ممالک ہوں گے۔

ہندوستان میں یہ اسٹریمنگ سروس AltBalajiاورEros Nowجیسے مقامی پلیٹ فارمز کا بھی مقابلہ کر رہی ہے۔ جبکہ نیٹ فلکس کا بھارت میں مارکیٹ شئیر 3%ہے۔

نیٹ فلکس کی پانچ بڑی مارکیٹیں

Statistica کے مطابق،آسٹریا نیٹ فلکس کے لئے ملک میں 46% مارکیٹ شیئر کے ساتھ سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ فرانس 37%، جنوبی کوریا36%، جرمنی 35%، نائیجیریا33%، جبکہ ہندوستانی مارکیٹ اس وقت 3%مارکیٹ شیئر کے ساتھ بہت پیچھے ہے۔

کیا چیز ایشیا پیسیفک خطے کو اہم بناتی ہے؟

ایشیائی بحرالکاہل خطہ نیٹ فلکس کے لئےایک اہم مارکیٹ ہے، کیونکہ نیٹ فلکس کی امریکہ اور کینیڈا میں مارکیٹ اس وقت جمود کا شکار ہے اور اسے ترقی کے لئے کافی چیلنجز اور مسابقت کا سامنا ہے ، جبکہ اس کاعالمی آمدنی میں 44.6%حصہ ہے۔

ایک دوسری رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس 2022 میں امریکہ اور کینیڈا کی مارکیٹوں میں 919,000صارفین سے محروم ہوگئی لیکن مثبت پہلو یہ ہے کہ اس کے باوجود کمپنی وہاں اپنی آمدن میں9%اضافہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

نیٹ فلکس کی 2023میں دوسری بڑی مارکیٹ کے طور پر آسٹریلیا کے سامنے آنے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب ایشیا بحرالکال کے خطے میں جاپان بھی نیٹ فلکس کی بڑھوتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس خطے سے  نیٹ فلکس کو حاصل ہونے والی کل آمدن میں جاپان کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو رہا کردیے

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے، مریم نواز

ویڈیو

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟