پشاور میں سرکاری نرخ بے اثر: 20 روپے کی روٹی 40 روپے میں فروخت، شہری پریشان

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں روٹی کی قیمتوں کے حوالے سے شہری شدید پریشان ہیں۔ ان کے مطابق روٹی سرکاری نرخ نامے میں مقررہ قیمت کے بجائے دگنے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں روٹی مہنگی، وزن کم: ’روٹی پاپڑ سے بھی ہلکی ہوگئی ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی کی قیمت 20 اور 30 روپے مقرر ہے تاہم پشاور میں کہیں بھی 20 روپے کی روٹی دستیاب نہیں۔ ان کے مطابق مختلف تندوروں پر روٹی مختلف قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے اور نانبائی اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ’نیکی کا تندور‘، پشاور میں روٹی صرف 10 روپے میں!

شہریوں نے شکایت کی کہ صوبائی حکومت اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جبکہ بازاروں میں قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کوئی مؤثر چیک اینڈ بیلنس بھی موجود نہیں ہے۔ جانیے شہریوں کی بے بسی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp