اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی، فٹبال کو نوجوانوں کی ذہنی صحت اور عالمی ہم آہنگی کا ذریعہ قرار

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال تیار کرنے والا پاکستان کھیلوں کی طاقت کے ذریعے اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اقوام متحدہ اور فیفا کے مشترکہ پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے یوتھ آفس اور فیفا کے اشتراک سے منعقدہ تقریب ’ون ورلڈ، ون گیم، ون گول: نوجوانوں کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے فٹبال بطور محرک‘ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

تقریب میں نوجوانوں کی ذہنی صحت، سماجی ہم آہنگی اور عالمی یکجہتی کے فروغ میں کھیلوں، خصوصاً فٹبال، کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال تیار کرنے والا پاکستان کھیلوں کی طاقت کے ذریعے دنیا بھر کی اقوام کو جوڑنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوامِ متحدہ میں انٹرنیشنل فٹبال ڈے 2026 کی تقریب، پاکستانی فٹبال مرکزِ توجہ بن گئی

مشن کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے اس موقع پر نوجوانوں کی فلاح، ذہنی صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور عالمی سطح پر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی