امریکا، ایران تناؤ بڑھنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں تیزی سے اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ حملوں اور جوابی کارروائیوں نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کردی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خصوصاً آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے قیمتوں کو مزید سہارا دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر قریباً 88 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا، جو کئی ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھی یا آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت مزید متاثر ہوئی تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں اور اقتصادی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز دوبارہ بند ہوئی تو امریکی معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ

توانائی کے شعبے کے ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں اب خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور تیل کی سپلائی پر مرکوز ہیں، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ دنیا کی توانائی کی فراہمی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار