نقیب اللہ قتل کیس: مفرور 6 ملزمان کی عبوری ضمانت خارج

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ مسعود قتل کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے امان اللہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

جمعرات کو کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ مسعود قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) امان اللہ اور دیگر 6 پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانت خارج کردی اور ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

ادھر پولیس نے عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہوتے ہی تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جب کہ عدالت نے ملزم شعیب عرف شوٹر کی ضمانت میں توثیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں معروف نقیب اللہ قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں نامزد پولیس اہلکار روپوش ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ 5 سال قبل ’پولیس مقابلے‘ میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ مسعود قتل کیس میں7 ملزمان مفرور تھے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا تھا، وہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوگئے تھے اور عبور ی ضمانت کے لیے درخواست دائرکر دی تھی جبکہ ان تمام ساتوں ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔

ملزمان میں سب انسپکٹرامان اللہ مروت، شعیب شوٹرسمیت 7 ملزمان شامل تھے، ملزمان نقیب اللہ قتل کیس میں مقدمے کی ابتدا سے مفرور تھے۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راﺅ انوار سمیت 18 افراد کو عدالت پہلے ہی بری کرچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری