آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہم مقامی کمپنیوں کو تیل کی تلاش میں متحرک کرنے جارہے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز یا کسی اور پر ہم منحصر نہ ہوں، مقامی طور پر ذرائع تلاش کرنے پر کام ہو رہا ہے، اور ہمارے پاس کافی کمرشل ذخائر موجود ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں بنیادی تبدیلی لا رہی ہے، جس کے تحت آئندہ قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے شفافیت، مسابقت اور صارفین کو فوری ریلیف یقینی بنایا جا سکے گا جبکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں میں ردوبدل ہونے کی وجہ سے بعض عناصر مصنوعی قلت پیدا کرتے، عوام کو پیٹرول کی فراہمی محدود کر دیتے اور ناجائز منافع کماتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ نئے نظام کے تحت قیمتوں میں کمی یا اضافہ فوری طور پر عوام تک منتقل ہوگا، جس سے مارکیٹ زیادہ شفاف اور متوازن بنے گی۔

صنعتی نمائندوں نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کیا

علی پرویز ملک نے کہاکہ پیٹرولیم انڈسٹری کے بڑے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد اجلاس ہوئے ہیں اور زیادہ تر شرکا نے حکومت کے مجوزہ نظام کی حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق حکومت ایسے مستقل انتظامات کر رہی ہے جن سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی بلکہ صارفین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہاکہ وہ خود آئل انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ مزید مشاورتی اجلاس کریں گے اور اگر کسی فریق کو تحفظات ہوں گے تو انہیں دور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جامع مشاورت کے بعد پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات بھی ختم ہو جائیں گے، کیونکہ ہر شعبے میں مسابقت بڑھنے سے لاگت میں کمی آتی ہے۔

اوگرا قیمتوں کے تعین میں مرکزی کردار ادا کرے گا

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ اوگرا بطور ریگولیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کردار ادا کرے گا اور یہ عمل سیاسی مداخلت سے پاک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ایسا شفاف نظام قائم کرنا ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے، نقصان نہیں۔

ڈی ریگولرائزیشن پر پیشرفت

ایک سوال کے جواب میں علی پرویز ملک نے بتایا کہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولرائزیشن کے لیے حکومتی سطح پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اب تک چار اجلاس ہو چکے ہیں اور آئندہ 15 سے 20 روز کے اندر اس حوالے سے مزید پیش رفت متوقع ہے۔

سپلائی چین کی نگرانی، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سپلائی چین کی نگرانی کے لیے ایک الگ ادارہ قائم کیا ہے، جس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ کہیں مصنوعی قلت یا ذخیرہ اندوزی نہ ہو رہی ہو۔ ان کے مطابق حکومت پورے نظام میں شفافیت لانے کے لیے کام کر رہی ہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر عوام کے سامنے ایک جامع پیکیج پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش سے امریکی ڈالر پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟

ایک اور سوال کے جواب میں علی پرویز ملک نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ زیادہ تر غریب طبقے پر پڑتا ہے، اس لیے ایسے ٹیکسوں میں کمی ہونی چاہیے تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری