امریکا ایران کشیدگی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹریٹ آف ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائےگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور ایران کی موجودگی یا عدم موجودگی سے قطع نظر کھلی رہے گی، صرف ایرانی جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکا جائےگا۔

امریکی صدر نے کہاکہ امریکا کو اب ’اسٹریٹ آف ہرمز‘ کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، اس حیثیت سے ہم آبنائے ہرمز میں سلامتی اور تحفظ کی فراہمی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انصاف کے تقاضوں کے تحت امریکا اس ذمہ داری کے عوض آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر کارگو پر 20 فیصد معاوضہ وصول کرے گا، تاکہ اس حساس بحری گزرگاہ کی حفاظت پر آنے والے تمام اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس منصوبے پر عملدرآمد اور اس کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں