شیخوپورہ تھیٹر تشدد کیس: ملزم گرفتار، ضمانت منسوخی کے لیے قانونی کارروائی شروع، عظمیٰ بخاری

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے مقامی ‘گلستان تھیٹر’ میں سٹیج اداکارہ پر دورانِ ڈرامہ تشدد کرنے والے ملزم راجہ زین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے آفیشل بیان کے ساتھ گرفتار ملزم کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے، تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے ملزم راجہ زین کی ضمانت منسوخی کے لیے فوری طور پر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر تنقید، سوشل میڈیا الزامات کا جواب دے دیا

وزیر اطلاعات نے اس بات پر سخت زور دیا کہ تھیٹرز میں کام کرنے والے تمام اداکاروں کو مکمل سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنا بنیادی طور پر تھیٹر مالکان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی، تشدد یا ان کی تضحیک کے ایسے واقعات کسی بھی صورت ناقابلِ برداشت ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار