آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو مقررہ وقت پر ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر نے افواہوں کو مسترد کردیا

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 طے شدہ شیڈول کے مطابق بروقت منعقد کیے جائیں گے اور انتخابات کے التوا سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق افواہوں اور فیک نیوز پر توجہ نہ دی جائے۔

مزید پڑھیں: کشمیر انتخابات: انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل، الیکشن کمیشن تیار

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے لیے پولنگ 20 جولائی کو مقررہ پروگرام کے مطابق ہوگی، جس کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق مہاجرین جموں و کشمیر کے حلقوں سمیت تمام ریٹرننگ افسران کو پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 بلوچ میں ایک امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ کی نئی تاریخ مقرر کی جائے گی، تاہم اس حلقے کے علاوہ آزاد کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں میں ووٹنگ 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوگی۔

انتخابی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل

جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی تمام انتظامی اور انتخابی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ انتخابات کے دوران پاک فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس فورس بھی تعینات رہے گی، جبکہ تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ بلا خوف و خطر گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف، پرامن، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کیے جائیں گے۔ انتخابات ملتوی ہونے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں اور پولنگ میٹریل کی ترسیل مکمل ہونے کے بعد اب انتخابات مؤخر کرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کب ووٹ ڈالیں گے؟

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عام انتخابات ہر صورت مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خواجہ آصف کے بیان پر بلاول بھٹو کا ردعمل، کیا ن لیگ اپنے سینیئر رہنما کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ، اسپین نے فاتح بن کر 50، ارجنٹائن نے 33 ملین ڈالر انعامی رقم حاصل کر لی

فیفا ورلڈ کپ: روڈری نے گولڈن بال، کیوبارسی بہترین نوجوان کھلاڑی اور سیمون گولڈن گلووز کے فاتح

فرانس کے کائیلین ایمباپے نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسری بار گولڈن بوٹ کے حقدار ٹھہرے

فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ