آزاد کشمیر انتخابات: ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کب ووٹ ڈالیں گے؟

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی پولنگ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی عملے میں شامل سرکاری ملازمین 20 جولائی 2026 کو خصوصی پولنگ کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر انتخابات: کون سے سابق وزرائے اعظم اس معرکے کا حصہ ہیں؟

یہ انتظام اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ 27 جولائی کو عام انتخابات کے دوران پولنگ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین اپنے ووٹ کے آئینی حق سے محروم نہ رہیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی عملے سے متعلق تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ خصوصی پولنگ کا عمل شفاف، منظم اور بلا رکاوٹ انجام دیا جا سکے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ریٹرننگ افسران اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیےآزاد کشمیر: پی ٹی آئی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیوں کیا، 27 جولائی کو اس کا فائدہ کس پارٹی کو ہوگا؟

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو ہوں گے، جن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے مطابق مختلف مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ پولنگ کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر