3 سال سے بھارت نہیں گئے، کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کا بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر ردعمل

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کی بھارتی ٹرین میں مبینہ پٹائی کی جھوٹی اور من گھڑت ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی اہلیہ سمیعہ خان نے بھارتی سوشل میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کرارا جواب دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک دبلے پتلے چور کی ٹرین میں پٹائی کی ویڈیو کو حسن علی سے منسوب کر کے پھیلایا جا رہا تھا، جس پر سمیعہ خان نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ 3 سال سے بھارت ہی نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر حسن علی نے دورہ آسٹریلیا کے دوران عثمان خواجہ سےمحتاط رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟

دونوں ممالک کے میڈیا اور عوام کو کسی بھی جھوٹی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنی چاہیے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مائیٹی فاسٹ بولر حسن علی، جو اپنی شاندار بولنگ اور میدان میں زندہ دلی کے لیے جانے جاتے ہیں، ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پر ایک منظم پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔

حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حسن علی کو بھارت کی ایک ٹرین میں جیب تراشی کرتے ہوئے پکڑا گیا اور ان کی پٹائی کی گئی۔ حقیقت میں اس ویڈیو میں موجود لڑکا انتہائی دبلا پتلا ہے جس کی حسن علی سے کوئی مشابہت نہیں ہے۔

اس بے بنیاد اور من گھڑت ویڈیو پر حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سمیعہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘بس دکھ صرف اس بات کا ہے کہ دونوں ملکوں کی عوام کتنی معصوم ہے جو کسی بھی جھوٹی نیوز پر یقین کر کے اسے پرومو ٹ کرتی ہے’۔

مزید پڑھیں:’نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ ادا کرنا چاہیے یا عدالت جانا چاہیے؟‘، صارفین کرکٹر کے حق میں بول اٹھے

انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انڈیا آئے ہوئے 3 سال ہو گئے، لگتا ہے لوگ ہمیں ادھر مس کر رہے ہیں، بس بلانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں’۔

سمیعہ خان نے دونوں ممالک کے الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کو یہ نصیحت بھی کی کہ کوئی بھی خبر پوسٹ کرنے سے پہلے اس کی اچھی طرح تصدیق کر لیں۔

واضح رہے کہ حسن علی اور سمیعہ خان کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔

حسن علی پاکستان کے ایک مائی ناز کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس جھوٹی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پاکستانی صارفین نے بھی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز کی اس حرکت کا شدید مذاق اڑایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص دور دور تک حسن علی جیسا نہیں لگتا اور یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ بھارتی پیجز اتنے اعتماد کے ساتھ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر