فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کے اینزو فرینڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا گیا

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کی فزیکلی طور پر سخت گیم آخر کار ان کے لیے وبالِ جان بن گئی۔ ٹورنامنٹ کے دوران دیگر ٹیمیں اکثر ارجنٹینا کے بار بار ہونے والے فاؤلز پر ریفریز کی جانب سے پیلے کارڈز نہ دکھانے پر شکایت کرتی رہی ہیں، مگر فائنل میں ان کی یہ حکمت عملی بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔

اینزو فرینڈیز میدان سے باہر

میچ کے دوران اینزو فرینڈیز کو آئیمریک لاپورٹ پر ایک غیر محتاط حملہ کرنے پر دوسرا پیلا کارڈ دکھایا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر شدید تحفظات، وی اے آر فیصلوں نے نئی بحث چھیڑ دی

اس فیصلے کے ساتھ ہی ارجنٹینا کی قسمت کا پہیہ الٹا گھومتا نظر آ رہا ہے۔ اب ارجنٹینا کی ٹیم کو اگلے 30 منٹ تک صرف 9 آؤٹ فیلڈ کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑا، جو کہ کسی بھی عالمی چیمپیئن ٹیم کے لیے انتہائی کٹھن امتحان ہوتا ہے۔

اسپین کے لیے جیت کا سنہری موقع

دوسری جانب اسپین کی ٹیم، جو پہلے ہی گول کے حصول کے لیے بے تاب تھی، نے ارجنٹینا کے 10 کھلاڑیوں کے خلاف زیادہ جارحانہ کھیل پیش کر نا شرو ع کر دیا ۔

اسپین کے کھلاڑیوں کے پاس میچ کا پانسہ پلٹنے کا بہترین موقع تھا۔ دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کو اپنی برتری کو برقرار رکھنا اور اسپین کے متواتر حملوں کو روکنا سب سے بڑی چیلنج بن چکا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اسپین پر اٹیک نہ کر سکا جس کے باعث میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے لیے روزانہ کتنی کافی محفوظ؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کو تاریخ کا محفوظ ترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا

ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

پاکستانی فری لانسرز نے 3 سال میں 3.2 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما لیا

18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں