فٹ بال کی عالمی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے۔ رئیل میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ اور فرانسیسی ٹیم کے کپتان کائیلین ایمباپے نے 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ اعزاز 2 بار حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایمباپے نے ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 10 گول اسکور کیے، جو کہ سن 1970 میں گیرڈ مولر کے بعد کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے بڑی تعداد ہے۔
ایمباپے کا شاندار سفر اور ریکارڈز
ایمباپے اس ٹورنامنٹ میں 10 گول کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ان کے قریبی حریف لیونل میسی 8 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: فرانس اور انگلینڈ برونز فائنل میں مدمقابل، کیا مباپے گولڈن بوٹ جیت پائیں گے؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایمباپے رئیل میڈرڈ کے پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کلب کا حصہ رہتے ہوئے گولڈن بوٹ جیتا ہے۔ اس سے قبل رونالڈو نازاریو اور جیمز روڈریگز نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا، مگر وہ اس وقت رئیل میڈرڈ کا حصہ نہیں تھے۔
ٹورنامنٹ میں گول کرنے کا عمل
ایمباپے نے ایونٹ کا آغاز سینیگال کے خلاف 2 گول سے کیا، جس کے ساتھ ہی وہ فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
عراق کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے 2 گول کیے، جبکہ ناروے کے خلاف میچ میں انہوں نے گول تو نہ کیا مگر 2 اہم اسسٹ فراہم کیے۔
سوئڈن کے خلاف راؤنڈ آف 32 میں انہوں نے مزید 2 گول کیے۔ پیراگوئے کے خلاف واحد گول، مراکش کے خلاف 1 گول اور تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں 2 گول اسکور کر کے انہوں نے اپنی تعداد کو 10 تک پہنچایا۔
دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی
ورلڈ کپ میں دیگر رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے جوہر دکھائے۔ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم 7 گول کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے، جبکہ ترکی کے آردا گولر نے بھی 1 گول اسکور کیا۔
ٹورنامنٹ میں جسٹ فاؤنٹین کے 13 گول اور سینڈر کوکسس کے 11 گول کا ریکارڈ تاحال برقرار ہے، لیکن ایمباپے کا 10 گول کا ہندسہ انہیں فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے کافی ہے۔














