پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس اور وارنر برادرز ڈسکوری کے درمیان ہونے والے بڑے انضمام کے معاہدے کو امریکی عدالت نے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد یہ اربوں ڈالر کا میڈیا معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیراماؤنٹ کا ٹرمپ سے خفیہ تصفیہ: سینیٹر وارن نے رشوت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے پیراماؤنٹ کی جانب سے وارنر برادرز ڈسکوری کے حصول کے عمل کو کم از کم 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ 12 امریکی ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمے کے بعد سامنے آیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انضمام سے میڈیا صنعت میں مقابلہ کم ہوسکتا ہے۔

ریاستوں نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا کہ دونوں بڑی میڈیا کمپنیوں کے یکجا ہونے سے فلم، ٹی وی اور تفریحی مواد کے شعبے میں صارفین کے لیے اختیارات محدود ہوسکتے ہیں اور مارکیٹ پر چند بڑی کمپنیوں کا اثر بڑھ سکتا ہے۔

پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس نے عدالت کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انضمام کمپنی کو ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے میں مضبوط بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کا وارنر برادرز ڈسکوری کو 83 ارب ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ

اس مجوزہ معاہدے کی مالیت تقریباً 110 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد پیراماؤنٹ کے ساتھ وارنر برادرز، ایچ بی او، سی این این اور دیگر بڑے میڈیا اثاثے ایک ہی گروپ کے تحت آسکتے ہیں۔

عدالت نے اگلی سماعت 3 اگست کو مقرر کی ہے، جہاں فیصلہ کیا جائے گا کہ انضمام کو مزید روکا جائے گا یا نہیں۔ اگر معاہدے میں مزید تاخیر ہوئی تو پیراماؤنٹ کو مالی جرمانوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp