پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو کیریبیئن پریمیئر لیگ 2026 کے لیے جمیکا کنگز مین کی جانب سے منتخب کرلیا گیا ہے۔
جمیکا کنگز مین نے رواں سال کی سی پی ایل کے لیے سات غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے، جن میں صائم ایوب سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسری پوزیشن حاصل کرلی
صائم ایوب کے ساتھ پاکستان کے عثمان خان، حنین شاہ، معاذ صداقت، شایان جہانگیر اور حسن خان بھی جمیکا کنگز مین کا حصہ ہوں گے۔ یہ تمام کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین سے بھی وابستہ رہے ہیں، جو پی ایس ایل 2026 میں رنر اپ رہی تھی۔
19 سالہ پاکستانی بلے باز طیّب عارف بھی جمیکا کنگز مین کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جو پی ایس ایل 2026 میں حیدرآباد کنگز مین کا حصہ تھے۔
صائم ایوب اب تک پاکستان کی جانب سے 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں، ایک نیا چیلنج ہے، صائم ایوب
جمیکا کنگز مین کی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی آندرے رسل بھی شامل ہیں۔ فرنچائز دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی کر رہی ہے۔
جمیکا کنگز مین اپنے پہلے میچ میں 7 اگست کو کنگز ٹاؤن کے آرنوس ویل گراؤنڈ میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف میدان میں اترے گی۔
کیریبیئن پریمیئر لیگ 2026 کا انعقاد 7 اگست سے 20 ستمبر تک ہوگا۔














