امریکا اکیلا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، عالمی طاقتیں آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے مال فراہم کریں: روبیو

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران خطے میں جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز کو دباؤ کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اہم بحری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کے محفوظ گزر کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ ذمہ داری بھی بانٹے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلپائن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا عالمی بحری راستوں اور تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، تاہم اس ذمہ داری کا بوجھ صرف امریکا پر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کو بھی اس مشترکہ ذمہ داری میں حصہ ڈالنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے فوجی سازوسامان، بحری وسائل یا مالی معاونت فراہم کرنی چاہیے تاکہ عالمی بحری تجارت کے تحفظ کی ذمہ داری مشترکہ طور پر ادا کی جا سکے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شامل ہے، اس لیے اس کے محفوظ اور بلا تعطل استعمال کو یقینی بنانا پوری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp