سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی یاددہانی

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال 2025-26 کے مربوط مالی گوشوارے 29 اگست 2026ء تک یا اس سے پہلے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی متعلقہ دفعات اور الیکشن رولز 2017 کے تحت جاری کی گئی ہے، سیاسی جماعتوں کو مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندر فارم ‘ڈی’ پر اپنے گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے ساتھ جمع کرانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے 22 اراکین کی رکنیت معطل

پریس ریلیز کے مطابق گوشواروں میں سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور پارٹی کے اثاثوں اور واجبات کی مکمل تفصیلات شامل کرنا لازمی ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک کرنا ہوگا، جس میں اس امر کی تصدیق کی جائے کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈ موصول نہیں ہوا، مالی معلومات درست ہیں اور تمام مالی تفصیلات آڈٹ شدہ ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق فارم ‘ڈی’ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ فارم اور فنڈز کے ذرائع سے متعلق مقررہ پروفارما الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر صوبائی وزیر رانا سکندر سمیت پنجاب اسمبلی کے 50 ارکان کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ فارم ‘ڈی’ میں کسی قسم کی کاٹ چھانٹ یا اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ آڈیٹر کے رکنیت سرٹیفکیٹ کی مؤثر تجدید شدہ نقل بھی فارم کے ساتھ جمع کرانا لازم ہوگی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فارم ‘ڈی’ کے ساتھ یکم جولائی 2025ء سے 30 جون 2026ء تک تمام بینک اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹس بھی جمع کرانا ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید واضح کیا کہ گوشوارے صرف پارٹی کے مجاز عہدیدار کے ذریعے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ ڈاک، فیکس، کوریئر یا کسی دوسرے ذریعے سے موصول ہونے والے گوشوارے قبول نہیں کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر