‘شریکِ حیات کی ضروریات کو نظر انداز نہ کریں’، احسن خان کا مداحوں کے نام پیغام

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے اپنے نئے ڈرامے ‘آپ کی عزت’ میں کردار پر مداحوں کے شدید ردِعمل کے بعد کہا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے شریکِ حیات کی ضروریات اور جذبات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ڈرامے میں احسن خان نے تبیش کا کردار ادا کیا ہے، جو ابتدا میں اپنی اہلیہ بینا (ارویٰ حسین) سے محبت کرنے والا شوہر ہوتا ہے، مگر شادی کے 14 سال اور دو بچوں کے بعد اس کی دلچسپی کم ہو جاتی ہے، جس پر ناظرین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے اور مستقبل کے ارادے کیا ہیں؟ اداکارہ نے سب بتا دیا

احسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا، ‘اپنے شریکِ حیات کی ضروریات کو نظر انداز کرکے خوشگوار تعلق کی توقع رکھنا ایسا ہی ہے جیسے پودوں کو پانی نہ دیں اور پھر بھی خوبصورت باغ کی امید کریں۔’

اداکار نے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے متعدد تبصرے بھی شیئر کیے۔ ایک مداح نے ڈرامے کو معاشرے کی بہترین عکاسی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ قسط دیکھ کر انہیں اتنا غصہ آیا کہ اگر ٹی وی قریب ہوتا تو وہ اسے توڑ دیتیں۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری

ایک اور مداح نے کہا کہ مردوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی شریکِ حیات کو صرف مالی آسائشیں نہیں بلکہ محبت، توجہ اور تعریف بھی درکار ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کروڑوں روپے کے زیورات بھی تحفے میں دیے جائیں لیکن ان کی تعریف نہ کی جائے تو وہ اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں۔

ایک خاتون مداح نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تعلیم، صلاحیتوں اور ذاتی ترقی پر توجہ دیں اور مالی و عملی طور پر خودمختار بنیں، ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ احسن خان کے کردار نے ‘آپ کی عزت’ دیکھنے والی تقریباً ہر خاتون کا بلڈ پریشر بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان نے شریک حیات کے ہمراہ شادی کی 21ویں سالگرہ روایتی انداز میں منائی

ڈرامہ ‘آپ کی عزت’ معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری سیف حسن نے کی ہے۔ ڈرامے کی دیگر نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید بھی شامل ہیں، جو تبیش کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی