فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کی وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کا امن اور استحکام سے متعلق مؤقف

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

ملاقات میں دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں تعاون اور روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp