کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک ہی زچگی میں 5 بچوں کی پیدائش

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے ایک رہائشی کے ہاں ایک ہی وقت میں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور یہ منفرد واقعہ شہر بھر میں بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ خاندان میں پہلے سے 3 بچے موجود تھے، جبکہ 5 نومولود کی آمد کے بعد بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

پانچوں بچوں کی پیدائش کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہوئی، جہاں زچگی کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک ہی زچگی میں 5 بچوں کی پیدائش ایک غیر معمولی طبی معاملہ ہوتا ہے، جس کے باعث نومولود بچوں کی خصوصی دیکھ بھال ناگزیر ہوتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر پانچوں نومولود بچوں کو 10 روز تک خصوصی نگہداشت میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت، وزن اور نشوونما کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

طبی ماہرین کے مطابق اس دوران بچوں کی ضروری طبی نگرانی جاری رہے گی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ابتدائی معائنے کے مطابق پانچوں بچوں کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے، جبکہ والدہ کی صحت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی