میئر کراچی کا انتخاب: پی ٹی آئی کے غیر حاضر اراکین کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی کا قیام

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی چیئرمین اور وائس چیئرمین کیوں نہیں پہنچے؟ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے احکامات پر 11 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

کمیٹی کا نوٹیفکیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے، کراچی کے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل 11 رکنی کمیٹی میں مبشر حسن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی کل شام پانچ بجے تک تحقیقات کے بعد رپورٹ سندھ کے صدر کے حوالے کرے گی کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ووٹ دینے کیوں نہیں پہنچے۔

کمیٹی پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، ارسلان گھمن، عطاء اللہ خان، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، سعید آفریدی، راجا اظہر، ڈاکٹر شہاب امام، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا