جوڈیشل کمیشن نے لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 10 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3  ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے مجموعی طور پر 24 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے عدالتی اصلاحات کے فریم ورک کی منظوری دیدی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس میں کمیشن غوروخوض نے 10 امیدواروں کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔

منظور کیے گئے ناموں میں عثمان غنی، راشد چیمہ، فرہاد علی شاہ، منور دوگل، امجد پرویز، اسد باجوہ، خالد بن عزیز، شیرین عمران، غلام سرور، امیر عجم ملک اور اجمل خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں اہم سنگ میل، نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا

جوڈیشل کمیشن نے اسی اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے 20 امیدواروں کے ناموں پرغور و خوض کے بعد عبدالقیوم لہری، اللہ داد روشن اور رؤف عطا کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد ایڈیشنل ججزکی تقرریوں سے متعلق آئینی و قانونی کارروائی آئندہ مراحل کے مطابق مکمل کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp