بھارتی فوج میں تقسیم، اہلکار مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بن گئے

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران بھارتی فوج سے وابستہ بعض ریٹائرڈ اور حاضر سروس شخصیات نے مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ریٹائرڈ کرنل آر کے شرما نے احتجاج میں شرکت کی جبکہ لیفٹیننٹ وامشی سے منسوب ایک پیغام میں فوجی اہلکاروں اور اپنے ساتھیوں سے احتجاج کی حمایت کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت پر بالی ووڈ کا دباؤ بڑھنے لگا، بڑے فنکار احتجاجی تحریک کا حصہ بن گئے

بعض فوجی شخصیات نے دہلی پولیس کی کارروائی، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے حکومت پر طلبہ مظاہرین اور دہشت گردوں میں فرق نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

لیفٹیننٹ وامشی نے کہا کہ یہ لوگ مسخرے ہیں، اور ایسا کرنے سے پہلے انہیں اپنی تاریخ ضرور دیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات غیرمنصفانہ نہیں ہیں اور ان کی آواز کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں اور طلبہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک میں واضح فرق ہونا چاہیے۔

ایک اور بھارتی فوج کے اہلکار نے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں بھارتی فوج نے بہت غلط کیا اور مزید فوجی بھی سامنے آنے والے ہیں آپ نے کچھ غلط نہیں کیا۔

کرنل آر کے شرما نے کہا کہ جنگ میں لوگ مرتے ہیں مگر یہاں تو بغیر جنگ کے جانیں جا رہی ہیں۔ اس کی جوابدہی ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ ان نوجوانوں کو غدار نہ سمجھیں بلکہ ان کی بات سنیں۔ اگر اتنی بڑی تعداد میں لوگ واقعی غدار ہیں تو پھر تمام سیاست دانوں کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Newsreel Asia (@newsreel.asia)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp