اسلام آباد : خواتین کا اغوا روکنے پر فائرنگ، ڈاکٹر سمیت متعدد افراد پر تشدد

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں خواتین سے مبینہ نازیبا حرکات اور انہیں انجکشن لگا کر اغوا کرنے کی کوشش سے روکنے پر ملزمان نے ڈاکٹرز اور ان کے ساتھیوں پر تشدد کیا، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: افغان ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر زریاب سمیت دیگر عملہ ڈاکٹر خرم کے گھر دعوت میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکٹر فضل اللہ خان اور اسد سمیت دیگر ملزمان نے ان کا راستہ روک لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ایک ایمبولینس، ڈالہ اور سوزوکی گاڑی میں سوار تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے خواتین سے نازیبا حرکات کیں اور انہیں انجکشن لگا کر اغوا کرنے کی کوشش کی، جس پر روکنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے عظیم اللہ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوتے ہوئے اپنی ایک گاڑی اور گولیوں کے خول چھوڑ گئے، جنہیں تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک 

متاثرہ فریق کا مؤقف ہے کہ تھانہ بھارہ کہو پولیس نے واقعے کا مقدمہ نسبتاً کمزور دفعات کے تحت درج کیا ہے، جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

نوٹ: خبر مقدمے میں درج الزامات اور متاثرہ فریق کے مؤقف پر مبنی ہے، جن کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ پولیس یا نامزد ملزمان کا مؤقف سامنے آنے پر خبر کو اس کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘