کوئی سرجری نہیں ہوئی اور بالکل خیریت سے ہوں، امیتابھ بچن

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں سرجری کا ذکر سامنے آنے کے بعد پھیلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوئی سرجری نہیں ہوئی اور وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

ایک انٹرویو میں 83 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کی پوسٹ کو غلط سمجھا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسپتال، سرجری اور انتہائی نگہداشت کے بعد کے مشکل وقت کی مثال دے رہے تھے، نہ کہ اپنی صحت کے بارے میں بات کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی اسپتال سے پراسرار پوسٹ، مداحوں میں تشویش پھیل گئی

امیتابھ بچن نے کہا کہ ان کا مقصد یہ بتانا تھا کہ جب کوئی چیمپیئن شکست سے دوچار ہوتا ہے تو اس کے بعد کی صورتحال سے نمٹنا سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی تحریر کا تعلق فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں شکست اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے جذباتی ردعمل سے تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

امیتابھ بچن نے کہا کہ لوگوں نے سمجھ لیا کہ وہ اپنی ذات کے بارے میں لکھ رہے ہیں، حالانکہ ان کا اشارہ ایک چیمپیئن کی شکست کے بعد کی کیفیت کی طرف تھا۔

انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا سحر، امیتابھ بچن بھی فٹبال کے دیوانے نکلے، نوجوان کھلاڑیوں کے نام جذباتی پیغام

واضح رہے کہ اسپین کے فٹبال عالمی کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دینے کے ایک روز بعد امیتابھ بچن نے ایک تحریر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سرجری، انتہائی نگہداشت اور صحتیابی کے مراحل کا ذکر کیا تھا، جس کے بعد مداحوں میں ان کی صحت سے متعلق تشویش پیدا ہوگئی تھی۔

کام کے حوالے سے امیتابھ بچن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے دوسرے حصے میں اشوتھاما کے کردار میں واپس نظر آئیں گے، جبکہ وہ مقبول ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے نئے سیزن کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘