مقبوضہ کشمیر میں بارشوں کے بعد بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے راجوری میں شدید سیلابی صورتحال، ایک شخص جاں بحق، کئی گاڑیاں بہہ گئیں

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق بھارت نے شدید بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے، جس کے نتیجے میں دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

حکام کے مطابق دریائے چناب میں آنے والے پانی کے باعث سیالکوٹ اور وزیرآباد سمیت قریبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، اگلے 3 دن ملتان کے لیے انتہائی اہم قرار

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ سلال ڈیم سے چھوڑا گیا پانی آئندہ دو روز میں وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرم: سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی فورسز کا افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو 2، 2 نشستیں ملیں گی، طارق فضل چوہدری

مریم نواز کا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 3 دن کا الٹی میٹم، روزانہ دوروں کا حکم

اسلام آباد: جاپان سیلف ڈیفینس فورسز ڈے کی 72 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

امریکی وسط مدتی انتخابات ختم، 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس میں نئی صف بندی شروع

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟