سام سنگ نے اپنے 3 فولڈ ایبل فونز ایک ساتھ متعارف کروا دیے، قیمت اور خصوصیات کیا ہیں؟

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ نے اپنی نئی فولڈ ایبل اسمارٹ فون سیریز متعارف کرا دی ہے، جس میں گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا، گلیکسی زیڈ فولڈ 8 اور گلیکسی زیڈ فلپ 8 شامل ہیں۔

لندن میں منعقدہ تقریب کے دوران کمپنی نے تینوں فونز کی رونمائی کرتے ہوئے انہیں فولڈ ایبل مارکیٹ میں اپنی نئی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کے متوقع فولڈ ایبل آئی فون کی آمد سے قبل سام سنگ نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا

یہ سام سنگ کا سب سے جدید فولڈ ایبل فون ہے، جس میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جنرل 5 پروسیسر، تین کیمروں پر مشتمل جدید نظام، بڑی بیٹری، مصنوعی ذہانت پر مبنی پیداواری سہولتیں، بہتر مضبوطی اور جدید ڈیزائن دیا گیا ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8

اس ماڈل میں پہلی بار نسبتاً چوڑی 4:3 اسکرین دی گئی ہے، جس سے ویڈیو دیکھنے اور ویب براؤزنگ کا تجربہ بہتر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس میں بھی اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جنرل 5 پروسیسر موجود ہے، جبکہ دوہرا کیمرا، ہلکا وزن اور بہتر اسکرین ٹو باڈی تناسب شامل ہے۔

گلیکسی زیڈ فلپ 8

سام سنگ نے زیڈ فلپ 8 میں فولڈ ہونے والے روایتی ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے زیادہ مضبوط قبضہ (ہنج)، بہتر بیرونی اسکرین، تیز رفتار پروسیسر اور اعلیٰ معیار کے شیشے اور دیگر مواد استعمال کیے ہیں۔

قیمتیں

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کی قیمت 2ہزار 99 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماڈل سے 100 ڈالر زیادہ ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی قیمت ایک ہزار 899 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ گلیکسی زیڈ فلپ 8 ایک ہزار 199 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جائے گا، جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 100 ڈالر مہنگا ہے۔

ماہرین کے مطابق سام سنگ کی نئی فولڈ ایبل سیریز آئندہ مہینوں میں متوقع ایپل فولڈ ایبل آئی فون کے ساتھ سخت مقابلے کے لیے کمپنی کی اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘