افغانستان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے خلاف جاری مسلح مزاحمت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ بیان صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں طالبان اور مزاحمتی جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں دونوں فریقوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے سیاسی سربراہ داؤد ناجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں طالبان کے خلاف کارروائی ان کی تنظیم نے کی۔ ان کے بقول آزادی کی فیصلہ کن جنگ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس جدوجہد کا انجام افغانستان کے عوام کی آزادی کی صورت میں سامنے آئے گا۔
🚨🇦🇫 JUST IN: Anti-Taliban Resistance Intensifies in Afghanistan
The Afghanistan Freedom Front (AFF) fighters killed 21 Taliban fighters, including several commanders, during a major assault on Taliban positions in Badakhshan, Afghanistan's mineral-rich province.
The anti… https://t.co/98m0xH8Pkn pic.twitter.com/pHXCFI0Vht
— Defence Index (@Defence_Index) July 24, 2026
ذرائع کے مطابق طالبان مخالف جنگجوؤں نے زیبک ضلع میں طالبان کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ یہ جھڑپیں جمعرات کو شروع ہوئیں اور جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہیں۔
طالبان حکام نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں کم از کم 5 مزاحمتی جنگجو مارے گئے ہیں۔ تاہم طالبان نے اپنی جانب ہونے والے ممکنہ جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کا دائرہ وسیع، کئی افغان صوبوں میں جھڑپوں کی اطلاعات
دوسری جانب بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران طالبان کے 3 مقامی کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اس دعوے کی طالبان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے رہنما داؤد ناجی نے کہا کہ بدخشاں میں ہونے والی جھڑپوں اور کارروائی کی مکمل تفصیلات جلد ایک باضابطہ بیان کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔
Afghanistan Freedom Front fighters launched a series of coordinated, targeted operations against Taliban terrorist bases, units, and military detachments in Zebak District of Badakhshan Province from multiple directions, inflicting heavy casualties on the enemy.
The operations… pic.twitter.com/lvXAkT1lkt— Afghanistan Freedom Front (@FREEDOMFRONTAFG) July 24, 2026
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بدخشاں، تخار، قندوز، کاپیسا اور دیگر شمالی صوبوں میں طالبان مخالف سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کو بعض علاقوں میں بڑھتے ہوئے مسلح چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔












