کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کی فاطمہ زاہرہ ویمنز باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فاطمہ زاہرہ نے ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں لیسوتھو کی باکسر ریئل ایبوہا کو یکطرفہ انداز میں شکست دی۔ مقابلے کے دوران پاکستانی باکسر ابتدا ہی سے حریف پر مکمل طور پر حاوی رہیں اور ان کے مسلسل مؤثر حملوں کے باعث ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک کر فاطمہ زاہرہ کو فاتح قرار دے دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ فاطمہ زاہرہ نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن سے ہوگا۔ یہ مقابلہ پاکستان کے لیے تمغے کی دوڑ میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کی باکسنگ میں مختلف ممالک کے مرد اور خواتین باکسرز حصہ لے رہے ہیں، جبکہ اس ایڈیشن میں پہلی بار خواتین اور مردوں کے لیے برابر وزن کی کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جسے باکسنگ میں صنفی مساوات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی کھیلوں کے حلقوں نے فاطمہ زاہرہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کوارٹر فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی اور پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی امیدوں کو مزید روشن کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی