خوف سے محبت تک، شارک نے خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ دلا دیا

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکا کی ایک خاتون نے شارک مچھلیوں سے اپنی غیرمعمولی محبت کو ایسا منفرد انداز دیا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

یو پی آئی کے مطابق امریکی ریاست مین سے تعلق رکھنے والی شارک بایولوجسٹ اور شارک فوسل ڈائیونگ ٹور کمپنی کی مالک ایملی موریسن کے جسم پر شارک کے 106 ٹیٹوز موجود ہیں، جس کے باعث انہیں خواتین کے جسم پر سب سے زیادہ شارک ٹیٹوز رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دیا گیا ہے۔

’شارک لیڈی ایملی‘ کے نام سے مشہور ایملی نے بتایا کہ ان کا شارک سے تعلق محبت سے نہیں بلکہ خوف سے شروع ہوا تھا۔ 8 برس کی عمر میں فلم ’جاز‘ دیکھنے کے بعد وہ شارک سے خوفزدہ ہو گئی تھیں، تاہم ان کے والد نے انہیں لائبریری جا کر حقیقی شارک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد یہ خوف آہستہ آہستہ گہری دلچسپی اور پھر محبت میں بدل گیا۔

ایملی موریسن کا کہنا ہے کہ وہ بہاماس میں ٹائیگر شارک اور گریٹ ہیمرہیڈ شارک کو خوراک کھلا چکی ہیں، آسٹریلیا میں گریٹ وائٹ شارک کے ساتھ کیج ڈائیونگ کر چکی ہیں، جبکہ میکسیکو کے ساحل پر وہیل شارک کے ساتھ بھی تیرنے کا تجربہ حاصل کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وہیل شارک ریڈ سی کے ماحولیاتی توازن کے لیے ناگزیر، عالمی شارک ڈے پر ماہرین کا پیغام

رپورٹ کے مطابق ایملی موریسن جلد ہی ڈسکوری چینل کے سالانہ شارک ویک کے خصوصی پروگرام ’My Strange Shark Addiction‘ میں بھی نظر آئیں گی، جہاں وہ شارک سے اپنی غیرمعمولی وابستگی کی دلچسپ داستان بیان کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp