سندھ بھر میں 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے معروف صوفی شاعر اور بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے 29 جولائی 2026 (بدھ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں پر لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 14 صفر 1448 ہجری، بمطابق 29 جولائی 2026 کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر صوبہ سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق سندھ حکومت کے ماتحت تمام متعلقہ اداروں پر ہوگا۔

تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ ضروری اور ہنگامی نوعیت کی خدمات اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گی اور معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں گی۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا سالانہ عرس ہر سال ضلع مٹیاری کے تاریخی شہر بھٹ شاہ میں واقع ان کے مزار پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر سے ہزاروں زائرین، عقیدت مند، صوفی موسیقی کے دلدادہ اور ادبی شخصیات مزار پر حاضری دیتی ہیں اور عظیم صوفی شاعر کی شاعری، فکر اور روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر