پنجاب کے نجی اسکولوں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم لازمی، قائمہ کمیٹی کا سخت حکم

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صوبے بھر کے نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق اپنے اداروں میں کم از کم 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مفت تعلیم اور فری بائیکس سمیت پنجاب حکومت کیا ارادے رکھتی ہے؟ مریم نواز نے سب بتادیا

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے سے متعلق قانونی شرط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی اسکول آئندہ 10 روز کے اندر اس قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے ایک رکن نے تجویز پیش کی کہ مستحق بچوں کے اندراج کے لیے صرف نجی اسکولوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار پر انحصار نہ کیا جائے، بلکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن خود ایسے بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ دلائے، تاکہ شفافیت برقرار رہے اور عملدرآمد کی مؤثر نگرانی ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم ہر ہفتے اسکول میں کلاس لیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے واضح کیا کہ جو نجی اسکول مقررہ مدت میں قانون پر عمل نہیں کریں گے، ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ صوبے کے تمام نجی اسکولوں سے 10 فیصد مفت تعلیم سے متعلق تفصیلات اور اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے تاکہ قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

جرمن کارساز کمپنی پورشے کا مزید 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیشنل اے آئی انیشی ایٹو پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7 جدید ’اے آئی ہبز‘ قائم کرنے کا اعلان

پاکستانی کرپٹو کرنسی ماہر وقار ذکا نے عالمی ٹریڈنگ مقابلہ جیت لیا

’نفرت کے بیج نہ بوئیں‘: ورلڈ کپ 2026 پر تنقید کرنے والوں کو فیفا صدر کا دوٹوک جواب

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان