کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل
بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
🔈 PR No. 1️⃣9️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Curtain Raiser: Visit of the Foreign Minister of the State of Kuwait to Pakistan (28–29 July 2026)
🔗⬇️ pic.twitter.com/xi5FJ70s2s
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 27, 2026
دفتر خارجہ کے مطابق شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں کویتی ہم منصب سے ملاقات
واضح رہے کہ 18 جولائی کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اپنے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔
اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں مکالمے کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مصالحتی کردار کو سراہا تھا۔













