ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: محمد عباس کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا شاندار کم بیک، ویسٹ انڈیز کی برتری 155 رنز تک محدود

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں 126 رنز پر 7 وکٹوں تک محدود کردیا۔

تیسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی صرف 3 وکٹیں باقی ہیں، یوں چوتھے روز پاکستان کو میچ میں واپسی کا بہترین موقع مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی اوپنرعبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تاہم درمیانی اور نچلے درجے کی بیٹنگ ناکام رہی اور پاکستان آخری 6 وکٹیں صرف 38 رنز کے اضافے سے گنوا بیٹھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شمر جوزف نے 2، کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ محمد عباس نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے برینڈن کنگ، کیویم ہوج اور جسٹن گریوز کو پویلین واپس بھیجا۔

خرم شہزاد نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیگنرائن چندرپال 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شمر جوزف 22 اور کیمار روچ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں شائے ہوپ نے 92 اور کیویم ہوج نے 84 رنز کی اہم اننگز کھیلیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 4، محمد عباس نے 3 اور خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان اگر ابتدائی سیشن میں باقی 3 وکٹیں جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو اسے جیت کے لیے قریباً 180 رنز کا ہدف ملنے کا امکان ہے، جس کے باعث پہلے ٹیسٹ کا مقابلہ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

3 بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب، نجکاری بورڈ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

ہونڈا اٹلس کا پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں فوری اینٹری سے انکار، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی