پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانتیں برقرار، پنجاب حکومت کی اپیل خارج

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمے میں حکومت پنجاب کی جانب سے ان کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل سپریم کورٹ نے نمٹادی۔

عدالت عظمیٰ نے حکومت پنجاب کی جانب سے پرویز الہی سمیت شریک ملزم محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل بھی خارج کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سماعت کے دوران پنجاب کے پروسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان 18 مرتبہ التوا لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش کیوں نہیں ہو رہے۔

پرویز الہی کے وکیل علی ظفر نے پروسیکیوٹر کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقائق کے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی ایک سال جیل میں رہے، جبکہ ابھی تک نہ فرد جرم عائد ہوئی ہے اور نہ ہی استغاثہ کی جانب سے کوئی شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ شواہد پیش کرنا پروسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، تاہم عدالت میں ملزمان کی حاضری لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری پرویز الہی اور اہل خانہ کے نام پی سی ایل سے نکال دیے گئے

انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اگر ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہوں تو ٹرائل کورٹ ان کی ضمانت منسوخ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر مقدمے کی سماعت کرے اور کارروائی کو آگے بڑھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی