آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں کامیابی سے مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، جبکہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن ماحول میں منعقد ہوئی، ووٹرز نے بھی بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور ڈویژن  انتخابات: بڑے برج الٹ گئے، 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی پہنچنے میں کامیاب

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق سماہنی میں پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثالی کردار ادا کیا، جس کی بدولت انتخابی عمل خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: عوام نے ووٹ کے ذریعے انتشار کی سیاست مسترد کر دی

دوسری جانب، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی