پنجاب میں ’لیب آن ویلز‘ کا آغاز، کھیت میں ہی مٹی اور پانی کا فوری سائنسی تجزیہ

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے کسانوں کے لیے جدید زرعی منصوبہ “لیب آن ویلز” کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت کسان کی ایک کال پر موبائل سائنسی لیبارٹری اس کے کھیت تک پہنچے گی اور مٹی و پانی کے نمونوں کا موقع پر ہی تجزیہ، رپورٹ اور زرعی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت موبائل لیب کی ٹیم کھیت سے مٹی اور پانی کے نمونے حاصل کرکے وہیں پر مٹی کی پی ایچ، الیکٹریکل کنڈکٹیوٹی اور نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم سمیت بنیادی غذائی اجزاء کا سائنسی تجزیہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ پروگرام: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچہ کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کردیا

ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے فوراً بعد نتائج موبائل ایپ میں درج کیے جائیں گے اور مٹی و پانی کی تفصیلی رپورٹ موقع پر جاری کر دی جائے گی۔

رپورٹ میں زمین کی ضروریات کے مطابق متوازن کھادوں کے استعمال، موزوں فصلوں کے انتخاب اور زمین کی بہتری سے متعلق سفارشات شامل ہوں گی۔

جبکہ اس کا لنک کسان کو ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھیجا جائے گا تاکہ وہ اپنے موبائل فون پر مکمل ڈیجیٹل رپورٹ دیکھ سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مٹی کی درست جانچ اور متوازن کھادوں کا استعمال ہی پنجاب کو زرعی طور پر خودکفیل بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سے 15 ’کلینک آن ویلز‘ آزاد کشمیر روانہ

انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت کو روایتی طریقوں سے نکال کر جدید سائنسی اور ڈیجیٹل دور میں داخل کر دیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد کسان کی پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ آمدن میں اضافہ ہے۔

منصوبے کے تحت زرعی ماہرین کسانوں کو کھیت میں ہی آمنے سامنے مشاورت فراہم کریں گے، جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے تمام موبائل لیبارٹریز کی ریئل ٹائم جی پی ایس ٹریکنگ، لائیو کیمرہ اسٹریمنگ اور ڈیش بورڈ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

موبائل ایپ کے ذریعے فیلڈ ٹیموں کی موقع پر حاضری بھی ریکارڈ ہوگی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

حکام کے مطابق کسان کی درخواست موصول ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ لیب انچارج کی منظوری سے موبائل لیب کھیت کا دورہ کرے گی۔

منصوبے کے تحت ریئل ٹائم کلاؤڈ ڈیٹا کی بنیاد پر پنجاب کا ڈیجیٹل جی پی ایس سوائل میپ بھی تیار کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت سالانہ 20 ہزار مٹی کے نمونوں کی جانچ، 500 کسان فیلڈ ڈیز کے انعقاد اور 15 ہزار کسانوں کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جس سے زمین کی صحت، فصلوں کی پیداوار اور کسانوں کی آمدن میں اضافے کے ساتھ پائیدار زراعت کو فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کا عمل تیز، غیر ضروری آسامیوں اور اداروں کے خاتمے پر زور

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

پاکستان، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی