امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی معمولی بہتری

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 82 پیسے کا ہوگیا، جبکہ منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید مضبوط، قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں دوبارہ اضافے اور امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) کے شرح سود سے متعلق اہم فیصلے کے انتظار نے سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔

آسٹریلوی ڈالر مہنگائی کے اعداد و شمار توقعات سے کم آنے کے بعد 0.37 فیصد کمی کے ساتھ 0.69475 امریکی ڈالر پر آ گیا، جس کے بعد آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی جانب سے مزید شرح سود بڑھانے کے امکانات کم ہو گئے۔

یورو گزشتہ روز ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد معمولی بہتری کے ساتھ 1.1389 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 1.3287 امریکی ڈالر پر رہا، جو یکم جولائی کے بعد اس کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط، انٹربینک میں قدر میں اضافہ

اسی طرح نیوزی لینڈ ڈالر 0.08 فیصد کمی کے بعد 0.5783 امریکی ڈالر پر آگیا۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 3.15 امریکی ڈالر یا 3.8 فیصد اضافے کے بعد 87.24 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.73 امریکی ڈالر یا 3.4 فیصد بڑھ کر 81.99 امریکی ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے سازگار ماحول مل گیا، علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں