گھر بیٹھے اکاؤنٹ، سرمایہ کاری اور منافع کی تفصیلات، ’نیشنل سیونگز‘ کی نئی ایپ لانچ

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے اپنی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے صارفین کے لیے ’نیشنل سیونگز ڈیجیٹل ایپ‘ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے متعدد مالیاتی خدمات اب دفاتر جائے بغیر موبائل فون پر حاصل کی جا سکیں گی۔

ادارے کے مطابق اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا مقصد صارفین کو اپنے سرمایہ کاری اور مالی معاملات محفوظ، تیز اور آسان انداز میں کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے انجام دینے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں نیشنل سیونگز کے مراکز کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔

ایپ پر دستیاب سہولیات

نیشنل سیونگز کی نئی ایپ کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹس کا بیلنس فوری طور پر چیک کر سکیں گے، ای اسٹیٹمنٹ حاصل کر سکیں گے اور اپنے تمام مالی لین دین کی مکمل تفصیلات اور ٹرانزیکشن ہسٹری بھی موبائل پر دیکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین گھر بیٹھے نیشنل سیونگز کی مختلف ڈیجیٹل سرمایہ کاری اسکیموں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، جبکہ اپنی مجموعی سرمایہ کاری اور اس پر حاصل ہونے والے منافع کی تازہ ترین معلومات بھی باآسانی حاصل کر سکیں گے۔

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے دستیاب

نیشنل سیونگز کا کہنا ہے کہ یہ موبائل ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور اور آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے، جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

رہنمائی کے لیے ہیلپ لائنز بھی جاری

صارفین کی سہولت کے لیے ادارے نے مختلف ہیلپ لائنز بھی فراہم کی ہیں۔ اے ٹی ایم سے متعلق معاونت کے لیے 268 267 111 51 92+ جبکہ موبائل ایپ سے متعلق رہنمائی کے لیے 464 728 111 51 92+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین سرکاری ویب سائٹ www.savings.gov.pk اور ای میل [email protected] کے ذریعے بھی معلومات اور معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ جو صارفین ڈیجیٹل سروسز کے استعمال کے حوالے سے مزید رہنمائی چاہتے ہیں، وہ اپنے قریبی نیشنل سیونگز سینٹر سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر