اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں 60 ہزار 737 سے زائد بچے اپنے ایک یا دونوں والدین سے محروم ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچوں میں 52 ہزار 95 ایسے ہیں جنہوں نے اپنے والد کو کھو دیا، 5 ہزار 929 بچوں کی والدہ انتقال کر گئیں، جبکہ 2 ہزار 713 بچے ایسے ہیں جن کے دونوں والدین جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 برس میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی بچے جاں بحق، اسرائیل پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ثابت

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاری جنگ کے دوران 2 ہزار 276 خاندان، جن کے مجموعی افراد کی تعداد 8 ہزار 858 تھی، مکمل طور پر ختم ہو گئے اور ان کے تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 73 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے غزہ میں حملے جاری رکھے، جن کے نتیجے میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد بھی ایک ہزار 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق مسلسل حملوں کے باعث ہزاروں بچے والدین کی کفالت سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد خاندان مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹ گئے ہیں، جس سے غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس

دوسری جانب اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے 23 جون کو جاری اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی حکام اور سکیورٹی فورسز نے فلسطینی بچوں کو دانستہ نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں غزہ میں نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، اور اسرائیل سے متعلق اقوام متحدہ کے آزاد تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران فلسطینی بچوں کے خلاف مبینہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں تقریباً 30 فیصد بچے شامل ہیں۔

اس سے قبل کمیشن نے اپنی ایک اور رپورٹ میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت اعلیٰ اسرائیلی حکام پر ایسے اقدامات پر اکسانے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جرمنی نے خفیہ اداروں کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا، کن ممالک سے خطرہ ہے؟

گوگل کی بڑی تقریب رونمائی، پکسل 11 سیریز سمیت کئی نئی مصنوعات متوقع

چین کو پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ، حجم 255 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

بدخشاں میں جمعہ خان فتح کا طالبان کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان، جھڑپوں میں کئی طالبان اہلکار ہلاک اور گرفتار

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے