چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر مقدمات فکس کرنے  کا سلسلہ ختم، رجسٹرار سپریم کورٹ

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے رجسٹرار سہیل لغاری نے مقدمات کی فکسیشن پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عدالتی امور میں شفافیت لانے کے لیے اب تمام مقدمات ‘فکسیشن پالیسی 2026’ کے تحت ہی سماعت کے لیے مقرر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر کوئی مقدمہ نہیں لگایا جاتا اور سزائے موت سے متعلق تمام زیرِ التواء اپیلوں پر فیصلے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایک سال مکمل، سپریم کورٹ میں کیا کچھ بدلا؟

شفاف فکسیشن پالیسی اور ڈیجیٹائزیشن

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریس بریفنگ کے دوران رجسٹرار سہیل لغاری نے بتایا کہ عدالتِ عظمیٰ میں تمام کیسز کو ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ ساتھ جدید بنیادوں پر کیٹیگرائز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت مقدمات کی کوئی کیٹیگرائزیشن موجود نہیں تھی جو کہ ایک انتہائی مشکل ٹاسک تھا، تاہم تمام کیس فائلوں کو اسکین کر کے دسمبر 2025 تک کیٹیگرائزیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اس اہم پیشرفت کے بعد اپریل 2026 میں باضابطہ ‘فکسیشن پالیسی’ جاری کی گئی۔

زبانی احکامات کا خاتمہ اور کیسز کے فیصلے

رجسٹرار سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ عدالتی طریقہ کار کو شفّاف بناتے ہوئے زبانی احکامات پر مقدمات لگانے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اب تمام مقدمات صرف ‘ارلی ہیئرنگ’ (Early Hearing) یا ‘فکسیشن پالیسی’ کے مقررہ ضوابط کے تحت ہی بینچوں کے سامنے سماعت کے لیے پیش ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں اپیلیں زیر التواء رہنے کے باعث نچلی عدالتوں میں ٹرائل رک جاتے تھے، جنہیں حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔

سزائے موت کی اپیلوں پر تاریخی پیشرفت

رجسٹرار سہیل لغاری نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ اور شریعت اپیلیٹ بینچ میں دسمبر 2025 تک سزائے موت کے تمام زیر التواء مقدمات اور اپیلوں پر فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔

نئی فکسیشن پالیسی کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پالیسی کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے اب تک8062 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے۔جبکہ ان میں سے 6216 مقدمات کا کامیابی سے فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

چین کا اے آئی سے ہونے والی آن لائن ہراسانی روکنے کے لیے نئے قانون کا مسودہ جاری

اے آئی انقلاب کے ثمرات، مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت سے آمدن 90 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستانی شوبز کے لیجنڈ اداکار خالد نظامی انتقال کرگئے

چین اور پاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام مسترد کردیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین