سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک والد نے اپنی بیٹی کو جنک فوڈ سے دور رکھنے کے لیے نہایت منفرد اور تخلیقی انداز اپنایا۔
ویڈیو میں والد جعلی الٹراساؤنڈ کے ذریعے بچی کو یہ باور کراتے ہیں کہ زیادہ جنک فوڈ کھانے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں ’کیڑا‘ پیدا ہو گیا ہے۔ کمپیوٹر اسکرین پر چلتی ہوئی کارٹون اینیمیشن دیکھ کر بچی حیران اور خوفزدہ ہو جاتی ہے۔
Sus padres estaban preocupados porque solo quería comer comida basura. Una ecografía falsa consiguió que la dejara por completo. pic.twitter.com/AfKpdbvQJ6
— ceciarmy (@ceciarmy) July 29, 2026
والد کے سوال پر بچی فوراً وعدہ کرتی ہے کہ وہ آئندہ مٹھائیاں اور جنک فوڈ نہیں کھائے گی۔ ویڈیو کے اختتام پر بھی بچی اپنے فیصلے کو دہراتی ہے جس پر یہ کلپ دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم نظر آئی۔ بعض نے اسے والد کی ذہانت اور مؤثر تربیت قرار دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ بچوں کو خوفزدہ کرنے یا دھوکے سے سمجھانے کے بجائے محبت اور سمجھداری سے صحت مند غذائی عادات اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ کئی صارفین نے کہا کہ بچوں کو سیدھا ’نہیں‘ کہنا بہتر ہے۔














