سجاول میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، شاہ بندر بلاک سے پیداوار شروع

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں واقع شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے کنویں سے باقاعدہ پیداوار بھی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ٹاپ 10 ممالک میں کون سب سے آگے؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اعلامیے کے مطابق راہی ایکس ون نامی کنویں سے یومیہ تقریباً 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 12 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق شاہ بندر بلاک میں یہ کمپنی کی جانب سے دریافت کیا جانے والا چوتھا تیل و گیس کا کنواں ہے جو ملک میں توانائی کے مقامی وسائل میں اضافے کی جانب ایک اہم پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ راہی ایکس ون کنواں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، ماری انرجیز لمیٹڈ، سندھ انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مشترکہ شراکت داری کے تحت کھودا گیا ہے۔

پی پی ایل نے مزید بتایا کہ اس کنویں کی کھدائی اور تکمیل کا تمام کام غیر ملکی معاونت کے بغیر مکمل طور پر مقامی ماہرین اور قومی تکنیکی صلاحیت کے ذریعے انجام دیا گیا جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں مقامی مہارت کا ایک اہم مظہر ہے۔

مزید پڑھیے: کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت: وزیراعظم کی مزید تلاش کی ہدایت

یہ نئی دریافت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان مقامی تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کے ذریعے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور توانائی کے شعبے میں خود کفالت کے حصول کی کوششیں کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار