امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مالیاتی نیٹ ورک کو متاثر کرنے والی معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کے مطابق یہ انعام ایسے شواہد یا معلومات کے لیے رکھا گیا ہے جو کیمیا پارٹ سیوان کمپنی (KIPAS) کے مالیاتی اور سپلائی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں مدد دیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کی جانب سے چینی روبوٹس اور پاور اِنورٹرز کی درآمد پر پابندی، چین کا جوابی کارروائی کا انتباہ

واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ یہ کمپنی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے لیے ڈرون تیار کرنے اور ان کی آزمائش، تکنیکی معاونت اور پرزہ جات کی خریداری میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

امریکا نے کمپنی کے 6 اعلیٰ عہدیداروں کے نام بھی جاری کیے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراق، یمن اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو ڈرون فراہم کرنے کے عمل میں ملوث رہے ہیں۔ ان افراد پر 2024 میں بھی امریکی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جبکہ KIPAS کو 2021 میں امریکی انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکا کے ایران پر نئے فضائی حملے، جنگ کا دائرہ مصر تک پھیل گیا

امریکی حکام کے مطابق اس انعامی پروگرام کا مقصد گرفتاری نہیں بلکہ پاسدارانِ انقلاب کے مالیاتی اور سپلائی نیٹ ورکس کو متاثر کرنے والی معلومات حاصل کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران ماضی میں امریکی الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے اور پاسدارانِ انقلاب پر عائد کیے گئے ایسے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘