پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کو لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی (JWC) کی وار رسک انشورنس کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ، خطے کی سلامتی پر اجلاس میں شرکت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم سنگ میل حکومتِ پاکستان کی مشترکہ کوششوں اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مؤثر سفارتی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے جہاز رانی اور انشورنس کے اخراجات میں کمی آئے گی، تجارت کو فروغ ملے گا اور ملکی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ اسحاق ڈار نے اس عمل کے دوران تعمیری تعاون پر لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، الحمدللہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے